شیخوپورہ: پولیس مقابلہ ،اغوا برائے تاوان کے 3 ملزم ہلاک

شیخوپورہ: پولیس مقابلہ ،اغوا برائے تاوان کے 3 ملزم ہلاک
شرقپور پولیس اغوابرائے تاوان کے ملزم فریاد اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ ان کو چھڑوانے کے لئے ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے تینوں ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ملزم فریاد اور اس کے ساتھیوں نے چند روز قبل شیخوپورہ کے علاقے شرقپور سے نویں جماعت کے طالبعلم توصیف کو اغوا کیا اور پانچ لاکھ روپے تاوان لینے کے باوجود اسے قتل کر دیا تھا۔