علاقائی
خلاصہ
- کراچی میں پولیس نے معذور ڈکیت سمیت 2 مبینہ ڈاکوؤں کو واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
علاقے گذری میں پولیس نے کارروائی کر کے معذور ڈکیت اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معذور ڈکیت کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے معذوروں والی،نقدی اور چھینا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معذور ملزم کافی عرصے سے وارداتیں کر رہا ہے ۔معذور ملزم کا کہنا ہے کہ وہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے جس کے باعث وہ وارداتیں کرنے پر مجبور ہوا ہے۔