کراچی: محکمہ تعلیم کے ملازمین کا اے جی آفس کے باہر مظاہرہ

کراچی: محکمہ تعلیم کے ملازمین کا اے جی آفس کے باہر مظاہرہ
کراچی: محکہ تعلیم کے اساتذہ اور دیگر ملازمین نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے مرکزی دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ مظاہرین نے اے جی سندھ کے دفتر کے مرکزی دروازے بند کر دئیے۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اکاونٹنٹ جنرل سندھ نے پندرہ روز میں مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ملتوی کر دیا۔