کراچی بار کے وکلا کی ریلی، وزیرا علیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

کراچی بار کے وکلا کی ریلی، وزیرا علیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا
کراچی: وکلا سٹی کورٹ میں جنرل باڈی اجلاس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں جمع ہوئے اور وہاں سے وزیر اعلٰی ہاؤس تک ریلی نکالی۔ وزیر اعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے وکلا کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے۔ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سینئر وکلا کو بھی چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو قبرستان بننے نہیں دیں گے۔ ایم ایم طارق اور دیگر وکلا کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔ ایک گھنٹہ تک وزیر اعلی ہاوس کے باہر دھرنے کے باوجود کوئی حکومتی شخصیت مذاکرات کے لیے نہیں آئی جس کے بعد وکلا پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔