کراچی:غیر قانونی طور پر لائے گئے اژدھے چڑیا گھر کے حوالے

کراچی:غیر قانونی طور پر لائے گئے اژدھے چڑیا گھر کے حوالے
کراچی: (دنیا نیوز) امریکا سے لائے گئے 31 اژدھوں کو کراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے دستاویزات مکمل نہ ہونے پر تحویل میں لیا تھا۔ ان اژدھوں میں دو بڑے اژدھا اور ان کے بچے شامل ہیں۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان اژدھوں کے اضافے سے شہری بڑی تعداد میں چڑیا گھر آئیں گے جس سے وہاں کی رونقیں مزید بڑھ جائیں گی۔