کراچی، گھر میں آتشزدگی، 8 افراد جھلس گئے

کراچی، گھر میں آتشزدگی، 8 افراد جھلس گئے
کراچی کے علاقے لانڈھی میں داؤد چورنگی کے قریب گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑی اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چار خواتین اور تین بچوں سمیت آٹھ افراد جھلس گئے۔ انہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس لائن پھٹنے کے باعث واقعہ پیش آیا۔