گوجرانوالہ: گیسٹرو اور خسرہ کا مرض شدت اختیار کر گیا

گوجرانوالہ: گیسٹرو اور خسرہ کا مرض شدت اختیار کر گیا
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چند گھنٹوں کے دوران اکتالیس کےقریب بچوں کو لایا گیا جو گیسٹرو کےمرض میں مبتلا تھے۔ متاثرہ بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کےباعث چلڈرن وارڈ میں ایک بیڈ پر تین تین بچوں کو لٹا کر علاج کیا جا رہا ہے ۔ بستر نہ ہونے کے باعث کئی متاثرہ بچوں کو کھڑے کھڑے طبی امداد فراہم کی جانے لگی ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ڈاکٹرز، نرسیں اوردیگر عملہ تعاون نہیں کر رہا۔ اسپتال میں ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسپتال میں پانچ خسرہ کے بچوں کو بھی لایا گیاہے۔