علاقائی
خلاصہ
- شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے دو بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 سالہ احسن جاں بحق ہوگیا جبکہ 8 سالہ طیبہ شدید زخمی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔