فٹبال تاریخ کا میگا ایونٹ ایف اے کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہووالبیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، 35ویں منٹ میں رومیلو لوکاکو کے خوبصورت ہیڈر نے برتری کی دھاک بٹھائی اور دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی چھائے رہے۔ 83
ویں منٹ میں میٹک کے گول نے اسکور ڈبل کر دیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے برائٹن کو 2 صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ ہفتے چیمپئنز لیگ سے آؤٹ مینیو کی ٹیم نے مایوس پرستاروں کو خوشی دے دی ہے۔