طاقتورسمندری طوفان مارکس مے نے آسٹریلیا کے شمالی علاقوں میں تباہی مچا دی، ڈاوِن میں ایک سو تیس کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سامنے دیو ہیکل درخت بھی نہ ٹک سکے، جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔ درخت سوکھے پتوں کی طرح ہوا کے دوش پر سڑکوں پر اڑتے رہے، طوفان کی وجہ سے ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
انتظامیہ نےخطرناک لہروں اور شدید بارش کے پیش نظر لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، Darwin کے پورٹ میں بحری جہاز بھی تاخیر کا شکار ہو گئے۔