مشرقی غوطہ کے اکثر حصے پر شامی فوج کا کنٹرول مستحکم ہو گیا، شہریوں کو محفوظ راستہ ملنے کے بعد بڑی تعداد میں نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز خواتین اور بچوں سمیت دس ہزارافراد محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے جبکہ باغیوں کے ٹھکانوں پر روسی اور شامی طیاروں کی بمباری بھی جاری ہے۔ شام کے علاقے غوطہ میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے مزید 31افراد جاں بحق ہوگئے ، خبر ایجنسی کےمطابق شامی فوج نے غوطہ کے ستر فیصد حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔