غوطہ کے گرد گہری خندقوں اور رکاوٹوں کےباوجود شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ بشار الاسد کی فورسز نے شہر کے مضافات میں موجود باغیوں کے ٹھکانوں پر دھاوا بول دیا ہے۔ کھیتوں اور قریبی پہاڑیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب عفرین میں ترک فورسز اور ترک حمایت یافتہ فری سیرین آرمی کی کارروائیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔
لڑائی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث بڑی تعداد میں شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری نے شامی خانہ جنگی میں ہلاکتوں کا نیا اعداد و شمارجاری کردیے ہیں۔ جس کے مطابق گزشتہ 7 سال میں ساڑھے تین لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔