تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مغربی قصبے جینن میں یہودی آبادیوں کے قریب فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی، واقعے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ گاڑی میں سوار شخص کو بھی زخم آئے ہیں جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مشتبہ شخص اور اُس کے خاندان کو روزگار، تجارت اور اسرائیل آنے جانے کے لیے جاری کیے گئے تمام پرمٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔