امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے سینئرز افسران کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس کا اعلان وہ ابھی نہیں کریں گے۔
اخبار کے مطابق امریکی صدر ان کا مضبوط متبادل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیر متعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں، اس سے پہلے امریکی صدر مائیکل فلن کو عہدے سے ہٹا چکے ہیں۔