سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کو بھارت کا دورہ راس نہ آیا، سیڑھیوں سے گرتے بال بال بچیں تو جودھ پور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں باتھ ٹب میں جا گریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کی کلائی کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے، ہلیری کلنٹن کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا دیا گیا ہے اور انہیں اگلے تین روز تک مستقل چیک اپ کی ہدایت کی گئی ہے۔ زخمی ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کے اعزاز میں ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔