میامی (دنیا نیوز ) امریکی شہر میامی میں پیدل سڑک پار کرنے کے لیے نصب کیا گیا زیر تعمیر پل گر گیا، واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی، دس افراد شدید زخمی ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا کےشہر میامی میں پل گر گیا، 950 ٹن وزنی پل کو گذشتہ ہفتے ہی نصب کیا گیا تھا، پل گرنے سے آٹھ گاڑیاں نیچے دب گئیں، جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے کے بارے میں بتایا گیا، پل بنانے والی تعمیراتی کمپنی کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کر رہے ہیں کہ غلطی کہاں ہوئی ہے۔ میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی پر نصب پل کا مقصدد یونیورسٹی کو ہاسٹل سے ملانا تھا۔