امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام، 19 روسی شہریوں پر پابندی عائد

Last Updated On 15 March,2018 09:37 pm

 

محکمہ انصاف کے سپیشل کونسل رابرٹ ملر کی جانب سے گزشتہ ماہ 13 افراد پر الزام عائد کیا گیا تھا جس کی روشنی میں 19 روسی شہریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں واشنگٹن کی جانب سے ماسکو پر یہ سخت ترین پابندی تصور کی جا رہی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں بھی زیر غور ہیں جبکہ ان کا اطلاق روس پر کب ہو گا اس بارے میں قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔