عراقی حکومت نے آزاد کردستان کے لیے ریفرنڈم کے بعد خطے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے سے سمیت دیگر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے کا اعلان کر دیا۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد خطے کے دونوں بڑے شہروں اربیل اور سلیمانیہ کے ائرپورٹ کے لیے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
یاد رہے کہ عراق کی حکومت نے ستمبر 2017 میں آزاد کردستان کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کئی پابندیاں عائد کی تھیں۔حکومت کی جانب سے دسمبر میں ان پابندیوں کو مزید دو ماہ کے لیے توسیع دی گئی تھی جبکہ فروری میں تین ماہ تک وسعت دی تھی تاہم وزیراعظم حیدر العابدی نے مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم کے بیان کے مطابق پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ مقا می کرد انتظامیہ کی جانب سے مرکز کے کنٹرول کو دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کے بعد کیا گیا ہے۔