اب واٹس ایپ پر غلطی سے بھیجے گے پیغامات کوڈیلیٹ کرنے کے لیے صارف کو پہلے درخواست بھیجنا ہوگی۔ صارفین پیغامات کو براہ راست ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے ۔ پیغامات ڈیلیٹ کرنے والے فیچر میں اس نئی تبدیلی کا مقصد " ڈیلیٹ فار آل آپشن" کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
اب میسج ڈیلیٹ کرنے سے قبل آپ کو ایک درخواست بھیجنا ہوگی جس کی ضروری جانچ پڑتال کے بعد پیغامات کو ڈیلیٹ کیا جائے گا۔ واٹس ایپ نے حال ہی میں "ڈیلیٹ فار ایوری ون" کا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں پیغامات کو حذف کرنے کا وقت 7 منٹ سے بڑھا کر68 منٹ کردیا گیا تھا۔ تاہم کچھ صارفین نے اس فیچر کا غلط استعمال کیا، انہوں نے اپنے موبائل فون کے وقت اور تاریخ کو تبدیل کر کے تین، تین سال پرانے میسجز کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا۔
صارفین کی جانب سے نئے فیچر کے غلط استعمال پر واٹس ایپ نے اس فیچر میں درخواست کے آپشن کا اضافہ کردیا ہے تاکہ اس سہولت کے غلط استعما ل کو روکا جا سکے۔