نادرا کے کرپٹ اور کام چور ملازمین کی شامت آ گئی، چیئرمین نے ادارہ سدھارنے کا بیڑہ اٹھا لیا، انہوں نے دو ہفتوں کے دوران کراچی کے مختلف نادرا سینٹرز کا دوسرا ہنگامی دورہ کیا، انتظامی امور میں بہتری نہ پائی تو نادرا سندھ کی پوری انتظامی کابینہ تبدیل کر ڈالی۔
کرنل ریٹائرڈ میر عجم ڈی جی سندھ، کرنل ریٹائرڈ سہیل احمد ڈائریکٹر آپریشنز اور کرنل ریٹائرڈ تیمور راٹھور کو ڈائریکٹر میگا سینٹرز تعینات کر دیا گیا۔ چئیرمین نادرا کا کہنا تھا کہ سائلین اللہ کے مہمان ہوتے ہیں، ان کے ساتھ برا سلوک برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین عثمان مبین نے میگا سینٹرز پورے عملے ساتھ چوبیس گھنٹے جبکہ نارمل سینٹرز کو بارہ گھنٹے کھولنے کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔