کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے محمد عامر اور فخر زمان کو ون ڈے میں سال 2017 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویب سائٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو یہ ایوارڈ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر دیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے، برق رفتار 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ محمد عامر نے بھارتی اوپنرز کو بروقت آؤٹ کر کے پاکستان کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ محمد عامر نے 16 رنز کے عوض 3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
#ESPNcricinfoAwards 2017
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 19, 2018
ODI batting performance of the year: Fakhar Zaman s 114 v India, Champions Trophy final, The Oval https://t.co/U567aIbGz0
ODI bowling performance of the year: Mohammad Amir s 3 for 16 v India, Champions Trophy final, The Oval https://t.co/V6lL07HenA pic.twitter.com/gCDV3LJowg
ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا کہ محمد عامر اور فخر زمان کے علاوہ اور بہت سے کھلاڑیوں نے سال 2017 میں بہترین کارکرگی دکھائی اور ان کے اعداد وشمار ان دونوں کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں تاہم محمد عامر اور فخر زمان کو ایوارڈ دینے کی وجہ وہ ماحول ہے جس میں ان دونوں کھلاڑیوں نے یہ شاندار کارکردگی دکھائی۔
Allhamdulilah got best ODI bowling performance of the year award. pic.twitter.com/Hqwkou9gQA
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 14, 2018
محمد عامر نے کرک انفو کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔