فیس بک نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ایکٹو، دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گروپ "برطانیہ فرسٹ " پر پابندی لگادی، لوگوں کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ نے پہلے وارننگ دی اور باز نہ آنے پر گروپ اور اس کے رہنماؤں پر پابندی لگادی۔ برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔ انتہا پسند رہنماؤں کی وجہ شہرت نومبر میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلم مخالف ویڈیوز کو شیئر کرنا تھا۔