تفصیلات کے مطابق، سری نگرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری شہید ہوگئے۔ دونوں نوجوانوں کی لاشیں گھروں کے ملبے سے ملیں۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریش کے نام پر وادی میں چار گھروں کو تباہ کردیا۔
ترال اوراونتی پورہ میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج جاری ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر کو جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی، حاجن اور بانڈی پورہ میں بھی حالات کشیدہ ہیں۔