سعودی عرب نے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری دیدی

Last Updated On 16 March,2018 05:14 pm

سعودی عرب نے جوہری بجلی گھروں کے لیے معاہدوں کی تیاری تیز کر دی، ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر کیلئے امریکا سمیت مختلف ممالک سے بات چیت جاری ہے۔  امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر تہران نے ایٹمی ہتھیار تیار کئے تو سعودی عرب بھی جلد از جلد ایسا ہی کرے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے تاہم ولی عہد کے پلان میں ایٹمی توانائی کا حصول بھی شامل ہے تاکہ ملک کا تیل پر انحصار کم ہو سکے۔