ذرائع کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے یا نکالنے کا فیصلہ 4 رکنی وزارتی کمیٹی، وفاقی کابینہ کی منظوری سے کرتی ہے، اس طریقہ کار کو پورا کرنے تک ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے تجاویز دی ہیں کہ ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا حتمی اختیار وزیر یا سیکرٹری کو دیدیا جائے یا انہیں فہرست میں ردوبدل کی فوری ضرورت پر فیصلوں کا اختیار ہو اور ان کی توثیق بعد میں وفاقی کابینہ سے لی جائے۔
سمری میں وزارتی کمیٹی کے گزشتہ 739 فیصلوں کی توثیق اور ای سی ایل میں 13 نئے نام شامل کرنے کی منظوری بھی طلب کی گئی ہے۔