لاہور چڑیا گھر میں ایک اور مادہ ٹا ئیگر جان کی بازی ہار گئی

Last Updated On 16 March,2018 03:13 pm

تفصیلات کے مطابق، موہنی کو 2009 میں چڑیا گھر لایا گیا تھا، موہنی بلڈ پیراسائیٹ کے مرض میں مبتلا تھی اور اسے گزشتہ 48 گھنٹے سے انڈر ابزرویشن رکھا گیا تھا۔ موذی مرض ٹریومونیئس کے باعث گذشتہ روز ایک شیر ہلاک ہو گیا تھا ۔ اسی بیماری کی زد میں آ کر بنگال ٹائیگرز نسل کے دو نر شیروں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام شیروں کے خون کے نمونہ جات لے کر لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوواس کے ماہرین کی جانب سے جانوروں کی بلڈ سکریننگ بھی کرائی گئی ہے جس سے مزید جانوروں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی کی جا رہی ہیں۔