لاہور: باٹا پور میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

Last Updated On 16 March,2018 03:16 pm

مغلپورہ کے علاقے باٹا پور میں آگ 4 منزلہ مکان میں بنی فیکٹری میں لگی، علاقے کی گلیوں کے تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے امداد کاررائیوں میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔