روسی سفارتکاروں کے خلاف تھریسامے کے اقدامات کے بعد ماسکو نے بھی 23 برطانوی سفارتکاروں کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ ماسکو میں برطانوی سفیر روسی وزارت خارجہ پہنچ گئے اور معاملے کو گفت و شنید سے حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
ادھر پیرس میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر میکرون نے بھی سر جوڑ لیے، کشیدگی اس وقت شروع ہوئی تھی جب لندن میں ایک روسی ڈبل ایجنٹ اوراس کی بیٹی پر زہریلے مواد سے قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کا الزام برطانیہ براہ راست پیوٹن پر لگا رہا ہے۔