پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں چوتھی بین الصوبائی گیمز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا۔ اس میگا ایونٹ میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کے 1500 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ مختلف کھیلوں سے وابستہ سینئر کھلاڑیوں نے کھیلوں کی مشعل روشن کی۔ رنگا رنگ تقریب میں تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ تقریب میں تمام صوبوں کی ثقافت کے رنگ بھی بکھرے نظر آئے، خٹک اور محسود قبائل کے روایتی رقص نے تقریب کے رنگ کو دوبالا کر دیا۔
واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میں مردوں کے 26 جبکہ خواتین کے 11 کھیلوں میں مقابلے ہوں گے۔