بین الصوبائی گیمز: خیبرپختونخوا کے تیراک کھلاڑی ٹھنڈے پانی میں تیاری کرنے پر مجبور

Last Updated On 13 March,2018 07:19 pm

پشاور کے عادل خان سوئمنگ پول کا شمار پاکستان کے بہترین سوئمنگ پولز میں ہوتا ہے، لیکن گرم پانی کی سہولت سے محرومی کے باعث یہ صرف گرمی کے موسم میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مارچ میں موسم بدل تو گیا ہے لیکن پانی میں ٹھنڈک ابھی بھی موجود ہے، بین الصوبائی گیمز کے لیے خیبرپختونخوا کی ٹیم اسی ٹھٹھرتے پانی میں تیاری کر رہی ہے۔

سوئمنگ پول میں 2009 میں بوائلر تو نصب کیے گئے تھے، تاہم نیشنل گیمز کے بعد وہ خراب ہو گئے اور تاحال ٹھیک نہ ہو سکے۔ گرم پانی کی سہولت نہ ہونے کے باعث موسم سرما میں ہونے والے کسی ایونٹ کی تیاری کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب محکمہ کھیل نے 7 کروڑ روپے مالیت سے جدید سہولیات سے آراستہ نئے سوئمنگ پول کی نوید سنا دی ہے۔ نئے سوئمنگ پول کے ساتھ ساتھ پرانے پول کو بھی توجہ دی جائے تو یہ کھلاڑیوں کیلئے مفید ہوگا۔ کروڑوں روپے مالیت کے اس سوئمنگ پول کو صرف چند لاکھ روپے خرچ کر کے پورے سال کے لیے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ 

Advertisement