پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں چوتھی بین الصوبائی گیمز کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے روز باڈی بلڈنگ اور سوئمنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ باڈی بلڈنگ میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے 9 طلائی تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب نے 5 چاندی اور2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری جبکہ بلوچستان نے ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
تیراکی کے مقابلوں میں سندھ کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔ سندھ کے کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں دس کے دس طلائی تمغے اپنے نام کیے، بلوچستان کی ٹیم 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پنجاب کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر سکی۔ پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں چوتھی بین الصوبائی گیمز میں میڈلز کی جنگ جاری ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ گیمز کی ٹرافی کا سہرا کس کے سر سجتا ہے۔