کامن ویلتھ گیمز میں واپڈا کی نمائندگی کرنے والوں پر انعامات کی بارش

Last Updated On 25 April,2018 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور واپڈا کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں پر محکمے کی طرف سے انعامات کی بارش کر دی گئی، گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دے دی گئی۔

واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں انعامات کی تقسیم کا میلہ سجا، کامن ویلتھ کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ گیمز میں شریک واپڈا کے کھلاڑیوں کو 75 پچہتر ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ کانسی کا تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو دو دو لاکھ کا کیش پرائز دیا گیا۔ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے کوچز کو ایک ایک لاکھ کا انعام ملا۔