اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے لائیرز رائیٹرفورم بنام پیمرا توہین عدالت کیس خارج کر دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے مکالمہ کیا میاں عامر محمود صاحب!آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا ہمیں توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری ہوا تھا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے چوری تو آپکے گھر ہوئی ہے، دنیا نیوز کی فوٹیج کسی نے چوری کی، کیس کی فائل دیکھی ہے، کیا اس پر توہین عدالت بنتی ہے؟۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا دنیا نیوز کی فوٹیج چوری کر کے چلائی گئی، اسی لئے دنیا نیوز کے خلاف کیس نہیں بنتا، ہم آپکے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کر رہے ہیں۔