لیورپول: (روزنامہ دنیا) سانحہ ہیزل سٹیڈیم کی 33 ویں برسی، لیور پول کا پرچم سرنگوں، جیوونٹس کلب نے ٹورین میں تقریب کا اہتمام کیا۔
سانحہ ہیزل سٹیڈیم کی 33ویں برسی پر لیورپول فٹبال کلب کا پرچم سرنگوں رہا اور اس حوالے سے میموریل سروس کا انعقاد ہوا، جبکہ اٹلی کے جیوونٹس کلب نے ٹورین سٹی میں سانحہ کی برسی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ 1985 میں بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپین فٹبال کپ کے فائنل میچ کے بعد بھگڈر مچنے سے 39 تماشائی ہلاک اور 600 زخمی ہوگئے تھے۔
دونوں کلب اس سانحہ میں مرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سالانہ تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔ ایونٹ میں جیوونٹس نے لیورپول کو 1-0 سے ہرا دیا تھا۔