کروشین مڈفیلڈر 'میٹو کووچچ' انجری کا شکار، کوارٹر فائنل میں شرکت مشکوک

Last Updated On 03 July,2018 06:18 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) کروشیا کے مڈفیلڈر 'میٹو کووچچ' کی انجری کے باعث کوارٹر فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

کروشیا کے مڈفیلڈر "میٹو کووچچ" کی انجری کے باعث کوارٹر فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ڈنمارک کیخلاف پری کوارٹر فائنل معرکے میں ان کے کندھے میں شدید چوٹ آئی تھی جس کے باعث ان کا ایم آئی آر کیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

کروشین ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد میٹو کووچچ کی روس کے خلاف کوارٹر فائنل میں شرکت پرغور کیا جائے گا۔