ماسکو: (دنیا نیوز) لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر ارجنٹائن اور پرتگال کے ساتھ ساتھ سپانسرز کی نیندیں بھی اڑ گئیں۔ بڑی بڑی انٹرنیشنل سپورٹس کمپنیوں کی سیل میں کمی کا امکان ہے۔
میسی اور رونالڈو دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی، دونوں فٹبالرز کی کمائی کا بڑا ذریعہ سپانسرشپ ہے۔ ارجنٹائن اور پرتگال کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ہار سے سپانسرز کمپنیوں کو بڑا نقصان ہوا۔ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو سپانسرز کرنے والی کمپنیوں کے افسران کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ سپورٹس کمپنیاں عام طور پر ان ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپانسرز کرتی ہیں جن کی جیت یقینی ہو۔
واضح رہے کہ دنیا کی دو معروف سپورٹس کمپنیوں نے 2014 کے عالمی کپ میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کمائے تھے۔