بیلجیم: (دنیا نیوز) فارمولا ون بیلجیم گراں پری جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل نے جیت لی، دفاعی چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن دوسرے نمبر پر رہے۔
بیلجیم کا بل کھاتا ٹریک اور تیز رفتار ڈرائیورز کی مہارت نے شائقین کو دنگ کر دیا۔ ریس کے آغاز میں ہی 3 گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ پھر بھی ڈرائیوروں نے اپنی رفتار برقرار رکھی۔ ایک اور حادثے میں مزید دو کھلاڑی ریس سے باہر ہو گئے۔ جرمنی کے سیباسٹین ویٹل سب سے پہلے منزل پر پہنچے اور بیلجیم فارمولا ون گراں پری کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن دوسرے نمبر پر رہے۔