کیرالہ: (دنیا نیوز) بھارت کی ریاست کیرالہ میں سیلاب کے بعد سانپوں نے عوام کا جینا محال کردیا، خوفناک سانپوں کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہو گئے، ایک گھر سے مگر مچھ بھی نکل آیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4 سو سے تجاوز کرگئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیلابی پانی میں تیرتے خطرناک سانپوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ سیلاب کے دوران کسی گھر سے10 کوبرا ملے ہیں تو کہیں 15 کوبرا بیٹھے ہیں اور ان علاقوں میں اب تک سانپوں سے ڈسے جانے کے 50 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
سانپوں کے ساتھ مگر مچھوں نے بھی گھروں کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔ سیلاب کے پیش نظر مقامی افراد ہاسٹلز، کیمپوں اور دیگر مقامات پر رہنے پر مجبور ہیں۔