اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے سیلاب ذدگان کے لیے دعا گو ہوں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
سوشل میڈیا ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نےکہا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب متاثرین کو جس قسم کی بھی انسانی مدد کی ضرورت ہو ہم مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
On behalf of the people of Pakistan, we send our prayers and best wishes to those who have been devastated by the floods in Kerala, India. We stand ready to provide any humanitarian assistance that may be needed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 23, 2018
واضح رہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں بارشوں کے بعد بد ترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 400 کے قریب افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں ،ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے صورتِ حال مزید خراب ہونے اور مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے چار ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔