کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) جدید ٹیکنالوجی سے دنیا کو مصروف رکھنے والوں کو اپنے بچوں کی فکر پڑ گئی۔ سٹیو جابز، مارک ذکر برگ اور بل گیٹس نے اپنے بچوں کو ٹیکنالوجی کا محدود استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔
دنیا کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے والے اپنے بچوں کو کمپیوٹر اور موبائل فون سے دور رکھنے کی کوشش کرنے لگے۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی "بل گیٹس" نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے بچوں کو ٹیکنالوجی کا محدود استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایپل کے شریک بانی"سٹیو جابز" کے خیالات بھی "بل گیٹس" سے ملتے جلتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو ان ڈیوائسز کا عادی نہیں ہونا چاہیے۔
سماجی رابطے کے سب سے بڑے نیٹ ورک فیس بُک کے بانی "مارک ذکر برگ" نے بھی اپنی بیٹی کو فیس بک کے بجائے باہر کھیل کود کر دوست بنانے کا کہا ہے۔