نیزہ بازی میں پاکستانی کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

Last Updated On 27 August,2018 10:21 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کے نیزہ بازی ایونٹ میں ارشد ندیم نے پاکستان کو کانسی کا تمغہ جتوا دیا، قومی ہاکی ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایشین گیمز میں ایک اور میڈل پاکستان کے نام، ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کو کانسی کا تمغہ جتوایا۔ خانیوال کے ارشد نے چینی حریف کو شکست دے کر تمغہ اپنے نام کیا۔ ہاکی کے میدان میں قومی ٹیم 28 اگست کو بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گی، دونوں ٹیمیں سہ پہر 4 بجے میدان میں اتریں گی۔ شاہین ایشین گیمز میں اب تک 4 میچ کھیل کر ناقابل شکست ہیں اور گروپ بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔