کوالالمپور: (روزنامہ دنیا) مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا آئندہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے، نہیں لگتا آئندہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے، جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔