نیویارک (دنیا نیوز ) یو ایس اوپن میں دو بڑے ناموں کا سفر ختم ہوگیا، سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو آسٹریلیا کے غیر معروف جان مِل مین سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ ماریہ شرا پووا بھی سپینش کھلاڑی سے ہارنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
یو ایس اوپن میں سوئس سٹار راجر فیڈرر اور آسٹریلیا کے جان مِل مین میں مقابلہ ہوا، فیڈرر نے پہلا سیٹ با آسانی چھ تین سے جیتا، آسٹریلیا کے غیر معروف پلیئر نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا۔ انہوں نے سوئس کھلاڑی کو لگاتار تین سیٹ ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
خواتین کے مقابلوں میں روس کی ماریہ شرا پووا کی فتوحات کو بھی بریک لگ گئی، سپین کی کارلا سواریز نے روسی پلیئر کو سٹریٹ سیٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا۔