نیویارک (دنیا نیوز ) سربیا کے نوواک جوکووچ نے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سربین سٹار نے کیریئر میں پہلی بار ایونٹ کی ٹرافی جیتی ہے۔ سِنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئس سٹار راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا گیا۔
جوکووچ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا۔ سربیئن سٹار نے دوسرے سیٹ میں بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ ایک بار پھر انہوں نے چھ چار سے فتح سمیٹ کر کیرئر میں پہلی بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔