رافیل نڈال نے راجرز کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 13 August,2018 09:39 am

ٹورنٹو (دنیا نیوز ) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے راجرز کپ کے فائنل میں یونان کے سٹیفانوس کی فتوحات کو بریک لگا دی، سپینش سٹار نے انہیں ہرا کر چوتھی بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

راجرز کپ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، سپینش سٹار نے اپنے یونانی حریف سٹیفانوس کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، نڈال نے پہلے سیٹ میں باآسانی چھ دو سے فتح حاصل کی۔

یونانی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت دکھائی۔

تاہم رافیل نڈال نے تجربے کا فائدہ اٹھا کر سخت مقابلے کے بعد سات چھ سے کامیابی سمیٹ لی، انہوں نے چوتھی بار ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔