واشنگٹن (دنیا نیوز ) سِلی کون ویلی کلاسیک ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے امریکا کی صوفیا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی ہے۔ امریکا میں سِلی کون ویلی ٹینس ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ جاری ہے۔
برطانیہ کی جوہانا کونٹا اور میزبان ملک کی صوفیا میں جوڑ پڑا، برطانوی پلیئر نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر حاوی رہیں، اس بار جوہانا کونٹا نے چھ چار سے فتح حاصل کر کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔