ومبلڈن ٹینس ، فیڈرر ، سرینا کی تیسرے رائونڈ میں رسائی

Last Updated On 05 July,2018 05:32 pm

لندن (دنیا نیوز ) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے بھی دوسرے مرحلے کا میچ جیت لیا۔

وِمبلڈن ٹینس ٹورنا٘منٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ سلوواکیا کے لوکاس کیساتھ ہوا۔

فیڈررنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے چھ چار، چھ چار اور چھ ایک سے فتح سمیٹ کر تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ خواتین کے مقابلوں میں امریکا کی سرینا ولیمز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے بلغاریہ کی وکٹوریا توموا کو چھ ایک اور چھ چار سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔