بارسلونا (دنیا نیوز ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا کو شکست ہو گئی، سپین کی گاربائن موغوروزا نے انہیں ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ماریہ شرا پووا کا مقابلہ سپین کی گاربائن موغوروزا کیساتھ ہوا۔
سپینش پلیئر نے سابق عالمی نمبر ون کے خلاف زبردست پرفارمنس دی،
انہوں نے پہلا سیٹ با آسانی چھ دو سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی موغوروزا اپنی حریف پر حاوی رہیں۔
اس بار انہوں نے چھ ایک سے فتح حاصل کر کے نہ صرف شراپووا کو ایونٹ سے باہر کیا بلکہ سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا ۔