لاہور (دنیا نیوز ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا سفر ختم ہو گیا،ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انہیں اٹلی کے مارکو نے شکست دی۔
فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ اٹلی کے غیر معروف پلیئر مارکو کیساتھ ہوا، اطالوی کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ تین سے فتح ملی۔ دوسرے سیٹ میں بھی مارکو سات چھ سے کامیاب رہے۔
جوکووچ نے کم بیک کر کے تیسرا سیٹ چھ ایک سے جیتا، چوتھے سیٹ میں ایک بار پھر اطالوی کھلاڑی نے سربیئن سٹار کو آؤٹ کلاس کر کے نہ صرف سات چھ سے کامیابی سمیٹی بلکہ سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔