رافیل نڈال فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Last Updated On 06 June,2018 05:09 pm

پیرس (دنیا نیوز ) سپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اہم مقابلے میں جرمنی کے میکس کو شکست دی۔

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اہم مقابلے میں سپین کے رافیل نڈال اور جرمنی کے میکس میں مقابلہ ہوا، سپینش سٹار نے شاندار فارم کو جاری رکھا اور مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

انہوں نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، دوسرے سیٹ میں سپین کے ورلڈ نمبر ون نے چھ دو سے باآسانی کامیابی حاصل کی، تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم نڈال نے تجربے کا فائدہ اٹھا کر نہ صرف سات چھ سے فتح سمیٹی بلکہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھی پہنچ گئے۔